سٹیٹ بینک نے بینکوں پر ایران سے تجارتی لین دین کی پابندی ختم کر دی

جمعرات, 25 فروری 2016 18:03

کراچی:سٹیٹ بینک نے چار سال بعد بینکوں پر ایران سے تجارتی لین دین کی پابندی ختم کر دی ہے ۔
نجی ٹی وی  کے مطابق سینئر بینکرز کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک کی طرف سے پابندی ہٹانے کی اطلاع موصول ہوگئی ہے جس کی وجہ سے بینک اب ایران سے تجارت کے لیے ایل سی کھول سکیں گے۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے پابندی عائد کیے جانے کے بعد ایران سے ہونے والی تجارت کا حجم سوا ارب ڈالر سے کم ہوکر چند کروڑ ڈالر رہ گیا تھا اور ایران سے جتنی بھی تجارت ہورہی تھی وہ دبئی کے راستے ہورہی تھی۔
کراچی چیمبر آف کامرس کے سابق صدر سراج قاسم تیلی نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک کی طرف سے پابندی ہٹنے کے بعد پاک ایران تجارت کے راہ میں حائل اہم رکاوٹ دور ہو گئی ہے جس سے سمگلنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی اور تجارت بھی بڑھے گی ، ایران سے تجارتی حجم چند سال میں کئی ارب ڈالر ہو سکتا ہے۔

Read 367 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto