برطانیہ میں نامعلوم افراد نے باکسر عامر خان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

بدھ, 14 جون 2017 17:25

مانچسٹر: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اپنی گاڑی میں سوار تھے کہ ان کی گاڑی پر حملہ کردیا گیا جب کہ انہیں بھی نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق مانچسٹرمیں باکسر عامر خان بولٹن میں واقع اپنے گھرکی جانب جارہے تھے کہ اچانک گاڑی غلط ٹرن اورتیزرفتاری کے باعث ایک کارسے ٹکرا گئی جس کے بعد چند افراد نے انکا تعاقب کرکے انہیں روکا اور پھر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

حادثے کے بعد نامعلوم افراد نے عامرخان کو پے درپے کئی مکے رسید کئے اورفرارہوگئے، جس کے بعد عامرخان نے خود فون کرکے پولیس کوحادثے کی اطلاع دی۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے ایسا لگتا ہے کہ گاڑی چلانے والے نے غلط موڑکاٹا جس سے پیچھے آنے والی کار متاثر ہوئی جس کے باعث ان کے درمیان جھگڑا ہوا تاہم ابھی معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں، کسی کی بھی گرفتاری نہیں کی گئی ہے اورنہ ہی کوئی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Read 1175 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto