فائنل میں کوئی بھی مدمقابل ہو ہم تیار ہیں، سرفراز احمد

جمعرات, 15 جون 2017 02:13

کارڈف: قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کوئی بھی فیورٹ قرار نہیں دے رہا تھا لیکن ہم نے ہر شعبے میں عمدہ کھیل پیش کیا جب کہ فائنل میں کوئی بھی مدمقابل ہو ہم تیار ہیں۔ آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار نہیں دیا جارہا تھا لیکن ہم نے ہر شعبے میں عمدہ کھیل پیش کیا جب کہ فائنل میں کوئی بھی مد مقابل ہو ہم تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان فاسٹ بولر حسن علی کے کھیل میں دن بدن نکھار آتا جارہا ہے جب کہ محمد عامر کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے والے رومان رئیس بھی بہت اچھا کھیلے۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ مجھے معولی انجری ہے اب مکمل فٹ ہوں جب کہ محمد عامر کی انجری بھی زیادہ خطرناک نہیں اور امید ہے وہ فائنل میں ایکشن میں نظر آئے گا۔

Read 345 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto