پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرے، عمران خان کا مشورہ

ہفتہ, 17 جون 2017 19:00

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کو بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا مشورہ دے دیا۔ بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے تمام بولرز نے بالخصوص حسن علی نے زبردست بولنگ کی۔ پاکستان کی اصل طاقت اس کی بولنگ اور بھارت کی طاقت اس کی بیٹنگ ہے۔ اگر بھارت کو پہلے بیٹنگ کا موقع دیا تو پچھلے میچ جیسی صورت حال دوبارہ پیش نہ آجائے جب بھارتی ٹیم بڑا اسکور کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی اور بیٹنگ میں کمزور ہونے کی وجہ سے پاکستانی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی تھی۔
عمران خان نے کہا کہ بھارت کے خلاف بالکل صحیح حکمت عملی اپنانا ہوگی، پاکستان کو فائنل میں بیٹنگ پہلے کرنی چاہیے کیونکہ پہلے بیٹنگ میں دباؤ نہیں ہوتا۔ اس لیے بلے باز جتنا بھی اسکور کریں گے، بالرز اس کا دفاع کرسکیں گے۔ بعد میں بیٹنگ کرنے میں بولنگ کے ساتھ ساتھ رن ریٹ کا دباؤ بھی ہوتا ہے۔

Read 647 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto