ورلڈ ہاکی لیگ؛ گرین شرٹس کو بھارت کے ہاتھوں شکست

اتوار, 18 جون 2017 23:22

لاہور: ایف آئی ایچ ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنل میں گرین شرٹس کو بھارت کے ہاتھوں 1-7 سے شکست کا سامنا رہا۔ ایف آئی ایچ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راﺅنڈ میں پاکستان کی مسلسل تیسری شکست ہے، بھارت نے عبدالحسیم الیون کو 1 کے مقابلے میں7 گول سے شکست دی، بھارت کی طرف سے ہرمنپریت سنگھ، آکاش دیپ سنگھ اور تلویندر سنگھ نے 2، 2 بار گیند کو جال کے اندر پھینک کر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردارادا کیا، مور دیپ نے ایک گول کیا، پاکستان کی طرف سے واحد گول محمد عمر بھٹہ نے کیا۔

ہالینڈ اور کینیڈا کے بعد بلیو شرٹس کے خلاف بھی عبرت ناک ناکامی کے بعد گرین شرٹس کے لیگ کے اگلے مرحلے تک رسائی کے امکانات بھی معدوم رہ گئے۔ پاکستان کے خلاف 3 میچز کے دوران مجموعی طور پر17گول ہوئے ہیں جب کہ قومی ٹیم صرف ایک گول کرنے میں کامیاب ہوسکی ہے۔ ہالینڈ نے گرین شرٹس کو 0-4 سے جب کہ کینیڈا نے صفر کے مقابلے میں 6 گول سے زیر کیا تھا۔ گرین شرٹس کو کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لئے آج اسکاٹ لینڈ کے خلاف شیڈول میچ میں حریف سائیڈ کو بڑے مارجن سے ہرانا لازمی ہوگا۔

Read 120 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto