افغان صوبے قندھار میں خودکش حملہ، 14 اہلکار ہلاک

جمعرات, 28 ستمبر 2017 23:54

کابل: افغان صوبہ قندھار میں سرکاری دفتر کے باہر واقع ایک چوکی پر خود کش حملے میں کم از کم 12 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے میں 12 اہلکار ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔
قندھار پولیس کے ترجمان ضیا درانی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملہ آور بارود سے بھری چوری کی گئی سرکاری گاڑی پر سوار تھا جس نے صوبہ قندھار کے ضلع معروف میں واقع پولیس کے صدر دفتر کے باہر قائم حفاظتی چوکی پر حملہ کرکے کم از کم 14 افراد کو ہلاک کردیا، ہلاک ہونے والوں میں پولیس اور حفیہ اداروں کے اہلکار بھی شامل ہیں جب کہ 4 اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق حملے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کرلی ہے۔

Read 59 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto