پاکستان کو طیاروں کی فروخت پر تنقید بلاجواز‘

جمعرات, 10 مارچ 2016 11:31

پاکستان نے امریکی قانون سازوں کی جانب سے ایف سولہ طیاروں کی فروخت پر تنقید کو بلاجواز قرار دے دیا۔

امریکی قانون سازوں کو ایک بار پھر یاد دہانی کراتے ہوئے پاکستان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے ہزاروں پاکستانی شہریوں اور فوجیوں کو صرف اس وجہ سے قتل کیا کیوں کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ دیا۔

امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کی جانب سے سینئر ریپبلکن سینیٹر رینڈ پال کو لکھے گئے خط میں امریکی انٹیلی جنس کی اُس رپورٹ کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جس میں اُسامہ بن لادن کی جانب سے اپنے ساتھیوں کو پاکستانیوں پر حملے کی ہدایت کا ذکر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹر رینڈ پال امریکی کانگریس کی اس مہم کا حصہ ہیں، جو پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت کی مخالفت میں چلائی گئی ہے۔

انہوں نے پاکستان کو طیاروں کی فروخت کے خلاف امریکی سینیٹ میں مشترکہ قرارداد بھی پیش کی ہے، جس پر رواں ہفتے بحث متوقع ہے۔

یاد رہے کہ امریکی حکومت نے گزشتہ ماہ پاکستان کو تقریباً 70 کروڑ ڈالر کے معاہدے کے تحت 8 ایف سولہ طیارے اور دیگر دفاعی ساز و سامان فروخت کرنے کی منظوری دی تھی۔

پاکستانی سفیر نے اپنے خط میں سینیٹر رینڈ پال کو یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہلاک ہونے والے پاکستانی فوجیوں کی تعداد امریکی فوجیوں کے تقریباً برابر ہی ہے، پاکستان میں 30 ہزار سے زائد ایسے خاندان ہیں جنہوں نے اس جنگ میں اپنے کسی نہ کسی پیارے کے کھویا اور جن میں کئی اپنے گھر کے واحد کفیل تھے۔

جلیل عباس جیلانی نے دہشت گردی کے خلاف کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے۔

Read 243 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto