متحدہ رہنما خواجہ اظہار الحسن کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد

جمعہ, 11 مارچ 2016 15:20

ایم کیو ایم رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی گئی ہے

خواجہ اظہار الحسن کے خلاف قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کی شر انگیز تقاریر کی تائید کرنے سمیت 21 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو نے کی۔ طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے خواجہ اظہار الحسن کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے 21 مقدمات میں خواجہ اظہار الحسن کی عبوری ضمانت 20 ہزار روپے فی مقدمہ کے عوض منظور کرتے ہوئے انھیں آج صبح 8 بجے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر اور رؤف صدیقی کے خلاف مقدمات کی سماعت تفتیشی افسر کے پیش نہ ہونے کے باعث ملتوی کردی گئی لہذا دونوں رہنماؤں پر اب 26 مارچ کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

Read 335 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto