بھارت کا جنگی جنون؛ زمین سے زمین پر مار کرنے والے بلیسٹک میزائل کا تجربہ

پیر, 14 مارچ 2016 17:18

نئی دلی: ایک طرف بھارت میں مذہبی انتہا پسندی عروج پر پہنچ چکی ہے تو دوسری جانب بھارت کا جنگی جنون ہے کہ ہر آنے والے  دن کے ساتھ  بڑھتا ہی جارہا ہے اور بھارت نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ  میں عبدالکلام جزیرے پر واقع ٹیسٹ رینج میں مقامی طور پر تیار کئے گئے زمین سے زمین پر مار کرنے والے اگنی ون بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق جوہری ہتھاروں سے لیس بلیسٹک میزائل 700 کلو میٹر کا فاصلہ 9 منٹ اور 36 سیکنڈ میں طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ اس میں جدید ترین نیویگیشن سسٹم بھی نصب ہے۔ میزائل کا وزن 12000 کلو گرام ہے اور یہ ایک ہزار کلو گرام تک اضافی سامان ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مہلک ایٹمی آبدوزکی تیاریاں بھی آخری مراحل میں پہنچ چکی ہیں جب کہ بھارت نے رواں مالی سال کے لئے اپنے دفاعی بجٹ میں بھی 4.8 فیصد اضافہ کیا ہے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 30 ارب زیادہ یعنی 24 کھرب 90 ارب روپے ہو گیا ہے۔

Read 411 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto