پاکستان بھر میں آج ہندو برادری ہولی کا تہوار منارہے ہیں

جمعرات, 24 مارچ 2016 11:37

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج ہندو برادری کی جانب سے ہولی کا تہوار منایا جارہا ہے۔

پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے، اس کی اعلیٰ مثال ہندو برادری کے مذہبی تہوار ہولی پر ہونے والے اجتماعات کی ہے، کراچی میں ہولی کی مختلف تقاریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

رنگوں میں ڈوبے جوانوں نے ہولی میں خوب بھنگڑے ڈالے، یوم پاکستان اور ہولی ایک ہی دن آنے سے تہوار کی شان اور بھی بڑھ گئی ، شرکاءنے مٹھائی کھا کر ہولی کی مٹھاس کا بھرپور مزہ بھی لوٹا ۔

ہولی کا تہوار لاہور میں بھی پرجوش انداز میں منایا گیا ،ہندو برادری کا کہنا ہے یوم پاکستان اور ہولی ایک ہی روز آنے سے تہوار کو چار چاند لگ گئے ۔

لاہور کے کرشنا مندر میں ہولی کا آغاز پوجا سے کیا گیا،تقریب میں موجود لوگوں نے ایک دوسرے کو خوب رنگ لگائے، ہندو برادری نے کہا کہ ہولی امن کا پیغام ہے۔

ملتان میں ہندو برادری نے ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر بھرپورجوش وجذبے کیساتھ ہولی کا تہوار منایا۔

سکھر میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے مستقبل کے ڈاکٹرز نے غلام محمد مہر میڈیکل کالج میں ہو لی منا کر فضا میں رنگ بکھیر دیئے ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ھندوکمیونٹی کے ساتھ ھولی میں شرکت کے لئے کل عمرکوٹ پہنچ رہے ہیں، جہاں پر ایک بڑے جلسے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

سندھ کی صوبائی حکومت نے صوبے بھرمیں ہندو برادری کے مذہبی تہوار’ہولی‘ کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان  کردیا ہے۔

پاکستان میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ہولی پرعام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، اس سے قبل ماضی میں صرف ہندو برادری کو ہولی کے موقع پرچھٹی دی جاتی تھی۔

گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں ایک قرارداد منظور کی گئی تھی جس میں ہولی، دیوالی اورایسٹر کے موقع پراقلیتوں کو چھٹی دیئے جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا

Read 140 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto