پانامہ ليكس كے بعد جلد ڈرگ ليكس آرہی ہے، رانا ثنااللہ

جمعرات, 14 اپریل 2016 20:45

لاہور: وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے بعد جلد ڈرگ لیکس آرہی ہے کیوں کہ ممنوعہ ادویات کا استعمال کرنے والوں کو سیاست میں نہیں آنا چاہیئے۔

لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ الكوحل اور كوكين استعمال كرنے والوں كو سياست ميں نہيں آنا چاہيے، دھرنا اور گھيراؤ حكومتی دفاتر كا ہوتا ہے كسی كے گھر كا نہيں، معلوم نہيں عمران خان وزیراعظم کے گھر کے گھیراؤ کے فيصلے كے وقت كس حالت ميں تھے، تمام سياستدانوں كے بلڈ سيمپل ليے جائيں اور سب سے پہلے ميں اپنا سيمپل دینے کے لئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ راجن پور اور رحيم يار خان ميں سكيورٹی فورسز كا آپريشن ضرب آہن جاری ہے جس ميں پولیس کو رينجرز كی سپورٹ بھی حاصل ہے اور اب جو صورتحال ہے اس ميں فوج سے درخواست كی جاسكتی ہے۔

صوبائی وزیرقانون کا کہنا تھا کہ راجن پور میں چھوٹو گينگ كے خلاف اصل مسئلہ علاقے كی صورتحال ہے، گینگسٹرز جنگل ميں چھپے ہوئے ہيں تاہم چھوٹو گينگ كے اہم كارندے مارے جا چكے ہيں اور چاہے جتنی بڑی قربانی دینی پڑے آپریشن جاری رہے گا۔

Read 226 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto