تمام افواہیں دم توڑ گئیں، وزیراعظم آج رات لندن سے وطن واپس پہنچیں گے

منگل, 19 اپریل 2016 19:19

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف  اپنے طبی معائنے کے بعد دوبارہ وطن پہنچ رہے ہیں جس کے بعد تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔

وزیراعظم نواز شریف 13 اپریل کو علاج کے لیے لندن گئے تھے ۔ لندن میں قیام کے دوران ڈاکٹروں نے ان کے مختلف ٹیسٹ کئے تاہم تمام رپورٹس کلیئر آنے کے بعد گزشتہ روز ڈاکٹروں نے انہیں سفر کی اجازت دے دی تھی۔ جس کے بعد وہ آج لندن سے روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف آج رات اسلام آباد پہنچیں گے جب کہ بدھ کی صبح انہوں نے پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق امور پر غور کے لیے اجلاس طلب کررکھا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف 13 اپریل کو علاج کے لیے لندن گئے تھے جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کی لندن روانگی پر شدید تنقید کی تھی جب کہ آج کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم سمیت دیگر افراد اپنے نام پاناما لیکس سے نکلوانے کے لیے لندن گئے ہیں اور وزیراعظم وطن واپس نہیں آئیں گے۔

Read 250 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto