بھارت، ہیٹ اسٹروک سے مرنے والوں کی تعداد 160ہوگئی

جمعہ, 22 اپریل 2016 17:26

بھارت کی مختلف ریاستیں شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئیں جہاں گرمی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد160 ہو گئی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے اضلاع نظام آباد ، نلگنڈہ ، حیدر آباد اور راما گنڈم شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جبکہ ریاست ودیسا میں بھی مرنے والوں کی تعداد30 تک جاپہنچی ہے سن سٹروک کی وجہ ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ان ریاستوں میں شہریوں نے گرمی سے بچنے کے لیے تالابوں کا رخ کرلیا ۔

 بھارتی حکومت کی طرف سے شہریوں کو گرمی سے بچنے کے لئے مختلف ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ حکومت تلنگانہ نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان معمول سے بہت پہلے کردیا ہے جس کے مطابق تعلیمی ادارے اب 16 اپریل سے 12 جون تک بند رہیں گے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ قیامت خیز گرمی کا یہ سلسلہ مزید کچھ دن جاری رہے سکتا ہے جبکہ گرمی کی لپیٹ میں آئے ان علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچنے کا     امکان  ہے۔

Read 469 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto