اترپردیش حکومت کو سلمان خان کو شوٹنگ کی اجازت دینا مہنگا پڑ گیا

جمعہ, 22 اپریل 2016 19:38

ممبئی: بھارتی ریاست اتر پردیش کی حکومت کو بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کو فلم کی شوٹنگ کی اجازت دینا مہنگا پڑگیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جن کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے جب کہ دبنگ خان کی فلموں کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہا جاتا ہے یہی وجہ ہے ان کے مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب رہتے ہیں اسی لیے بھارتی ریاست اترپردیش کی حکومت کو دبنگ خان کو فلم کی شوٹنگ اجازت دینا مہنگا پڑگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’سلطان‘‘ کی شوٹنگ کے لیے بھارتی ریاست اتر پردیش میں موجود ہیں جہاں مظفرنگر کے گاؤں میں فلم کے سیٹ پر دبنگ خان کو دیکھنے کے لیے ان کے مداحوں کا سیلاب امڈ آیا جس پر ریاستی حکومت نے سلو میاں کے سیٹ کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد اب ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار اداکار سلمان خان اور فلمی سیٹ کی سیکورٹی پر مامور ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’’سلطان‘‘ رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی جس میں وہ ایک ریسلر کے روپ میں نظر آئیں گے۔

Read 760 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto