خوابوں والی سرکار نے آئندہ 10 روز ملکی سیاست کیلیے انتہائی اہم قرار دیدیئے

جمعہ, 22 اپریل 2016 20:39

کراچی: اپنے خوابوں کے ذریعے سیاسی پیش گوئیاں کرنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے اس بار خواب دیکھ کر ایک بڑی پیش گوئی کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ملکی سیاست میں آنے والے 10 دن انتہائی اہم ہیں جب کہ بڑے بڑے لوگ جیل بھی جاسکتے ہیں۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست میں آئندہ 10 دن انتہائی اہم ہیں کیوں کہ بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جس کے باعث کچھ لوگ جیل جائیں گے،کچھ باہرجائیں گے اور کچھ کو باہر سے لایا جائے گا۔ منظور وسان نے اگلے 10 دنوں کے ساتھ ساتھ مئی کے مہینے کو بھی بڑا اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ احتسابی عمل سے پیپلز پارٹی بھی نہیں بچے گی مگر پیپلزپارٹی احتساب کے لیے تیار ہے۔

منظوروسان کی طرح متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن بھی ان کے رنگ میں رنگے نظرآئے جن کا کہنا تھا کہ  احتساب کے عمل میں کہیں اچھل اچھل کرباتیں کرنے والوں کا بھی نمبرنہ آیا ہوا ہو۔

Read 325 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto