ایم کیو ایم کا مبینہ ٹارگٹ کلر کاشف عرف ڈیوڈ 90 روز کے لئے رینجرز کے حوالے

منگل, 26 اپریل 2016 16:21

کراچی: انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں کے منتظم جج نے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے مبینہ ٹارگٹ کلر کاشف عرف ڈیوڈ کو 90 روز کے لئے رینجرز کے حوالے کردیا۔ 

رینجرز کی بھاری نفری نے سخت سیکیورٹی میں مبینہ ٹارگٹ کلر کاشف عرف ڈیوڈ کو انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے منتظم جج کے روبرو پیش کیا، رینجرز کے لا آفیسر نے موقف اختیار کیا کہ کاشف شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کو 90 روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دیا جائے تاکہ تفتیش مکمل کی جاسکے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کاشف کو رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔

منگل کی علی الصبح سندھ رینجرزکے اعلٰی افسرکرنل فیصل نے میڈیا کو بتایا کہ رینجرز اہلکاروں نے عزیز آباد میں ایم کیو ایم کے مرکزنائن زیرو کے قریب واقع مور پارک کے اطراف سرچ آپریشن کیا، اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیئے گئے۔ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی کئی وارداتوں میں ملوث ملزم کاشف عرف ڈیوڈ کو گرفتارکیا گیا۔ کاشف عرف ڈیوڈ کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے، ملزم انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر ہے۔ ملزم طویل عرصے سے بیرون ملک مفرور تھا تاہم وہ کچھ ہی دن قبل کراچی واپس آیاتھا۔ ملزم کی نشاندہی پرمخصوص گھروں کی تلاشی لی گئی جس کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ برآمد کئے گئے اسلحے میں کلاشنکوف، ایل ایم جیز، آر پی جیز اور سیکڑوں گولیوں کے علاوہ رینجرز کی وردیاں بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاشف گزشتہ رات نہیں 6 ماہ قبل کراچی کے بجائے دبئی سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Read 543 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto