کوئٹہ میں ماں نے 4 بیٹیوں کو پانی کی ٹنکی میں پھینک کر مار ڈالا

جمعرات, 05 مئی 2016 18:34

کوئٹہ: سمنگلی کے علاقے میں ذہنی مریض ماں نے اپنی 4 بیٹیوں کو پانی کی ٹنکی میں پھینک دیا اور خود بھی چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں چاروں بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔

 کوئٹہ کے علاقے سمنگلی کے رہائشی جمعہ خان کی اہلیہ نے اپنی چاروں بیٹیوں پانی کی ٹنکی میں پھینکا اور پھر خود بھی چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں چاروں بچیاں جاں بحق جب کہ جمعہ خان کی اہلیہ کی حالت غیر ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق واقعہ میں جاں بحق ہونے والی چاروں بچیوں کی عمریں 2 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے چاروں بچیوں کی لاشیں اور متاثرہ خاتون کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ جمعہ خان کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اور وہ اکثر مجھے سے لڑتی جھگڑتی رہتی تھی۔

Read 742 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto