پشاور: خاتون پولیو ورکر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، ملزم گرفتار

جمعہ, 20 مئی 2016 12:06

پشاور : پشاور کے علاقہ شریکرہ متنی میں خاتون پولیو ورکر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ضلعی انتظامیہ کی شکایت پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پشاور کے علاقہ شریکرہ متنی میں ایک شخص کو خاتون پولیو ورکر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مہنگی پڑ گئیں۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم نورالامین نے خاتون پولیو ورکر کو ان کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے سے منع کیا تھا۔

خاتون پولیو ورکر جب بچوں کو پولیو سے بچائو کےقطرے پلانے ملزم کے گھر گئی تو ملزم نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ خاتون پولیو ورکر نے ضلعی انتظامیہ کو واقعے سے آگاہ کر دیا۔ پولیس نے ضلعی انتظامیہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم نورالامین کو گرفتار کر لیا۔

 

Read 359 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto