عمران خان آف شورکمپنی بنانے والے پہلے شخص ہیں : فضل الرحمان

جمعہ, 20 مئی 2016 21:03

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان  آف شور کمپنی  بنانے والے پہلے شخص ہیں جو شخص کل تک جمہوریت کے لئے خطرہ تھا آج وہ ملک کا محافظ کیسے ہو گیا۔

تفصیلات کےمطابق کوئٹہ میں جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات چیت کی اس دوران انھوں نے حکومت اور اپوزیشن کے سیاسی جلسوں کو سیاست دانوں کا ائینی حق قرار دیا ان کا کہنا تھا عوامی ووٹ کے ذریعے ہی اقتدار ملتا ہے ان کے پاس جانا بھی ضروری ہے  ،انیس سوتراسی میں آف شور کمپنی بنانے والے پہلے شخص عمران خان ہی تھے جنھوں نے 87 میں حکومت سے درخواست پر ایک پلاٹ بھی لیا تھا ۔

مولانا  صاحب   نے پی ٹی ائی کی طرز سیاست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ  پیپلز پارٹی  جو آج پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے کبھی عمران خان کو جمہوریت کا دشمن قرار دیتے تھے مگر اج انھیں محافظ پاکستان سمجھتے ہیں۔

مولانا  صاحب  کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے خود کو احتساب کے لئے پیش کیا  پی ٹی ائی کے جو مطالبات تھے تسلیم کئے مگر اب پی ٹی ائی خود پیچھے ہٹ رہی ہے  معاملے کو الجھانے کے بجائے افہام و تفہیم سے ہی مسلہ حل ہو سکے گا۔

Read 538 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto