وزیر داخلہ بلوچستان پر قاتلانہ حملہ ،سرفراز بگٹی محفوظ رہے ،دو ساتھیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات

جمعہ, 22 جنوری 2016 18:20

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تاہم سرفراز بگٹی اس قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ وزیر داخلہ اپنے گاﺅں ڈیر ہ بگٹی جار رہے تھے کہ راستے میں بیکر کے علاقے میں قافلے کو بارودی سرنگ کے ذریعے اڑانے کی کوش کی گئی لیکن دہشتگرد اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکے اور صوبائی وزیرداخلہ محفوظ رہے تاہم سرفراز بگٹی کے دو ساتھیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔بارودی سرنگ کے دھماکے کے باعث  سرفراز بگٹی اور ان کے محافظوں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے ۔جس جگہ یہ قاتلانہ حملہ کیا گیاہے وہ کوئٹہ سے ساڑھے چار سو کلومیٹر دو ر ہے ۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ سرفراز بگٹی کو دہشتگردوں کی جانب سے دھمکی آمیز پیغاما ت بھی موصول ہو ئے جس کے بعدوزیر داخلہ کی سیکیورٹی بھی سخت کر دی گئی تھی اور انہیں احتیاط برتنے کی ہدایت بھی دی تھی ۔

Read 1590 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto