حیدرآباد میں مسافر بس حادثے کا شکار، 9 افراد جاں بحق

منگل, 24 مئی 2016 11:13

شہداد کوٹ سے کراچی آنے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث حیدر آباد میں انڈس ہائی وے پر سن کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق جب کہ 37 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے بس کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا، زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال سن منتقل کیا تاہم متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انھیں سول اسپتال جامشورو اور حیدر آباد منتقل کردیا گیا، طبی عملے کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ تعلقہ اسپتال سن میں زیر علاج زخمیوں نے

کو بتایا کہ بس کا ڈرائیور مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا اور حادثے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Read 334 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto