ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے پتلےجلنے لگے

جمعرات, 26 مئی 2016 10:12

تارکین وطن کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر کیلیفورنیا میں سینکڑوں افراد نےاحتجاج کیا،پولیس نے آٹھ مظاہرین کو گرفتارکرلیا.

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی نامزدگی کے لیے جلسوں میں تارکین وطن کے خلاف متنازع بیانات پر کیلی فورنیا میں شدیدتنقید کا سامنا کرنا پڑا.

ہسپانوی نژاد امریکی شہریوں نےکیلی فورنیا کے شہر اناہیم میں ٹرمپ کے جلسے سے پہلے احتجاج کیا،مظاہرین نے ٹرمپ کا پتلا نذرآتش کیا اور اسے نسل پرست رہنما قراردیا.

مظاہرین نے جلسے کے لیے مختص کنونشن سینٹر میں بھی داخلے کی کوشش کی،اس دوران جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں پولیس نے آٹھ مظاہرین کو گرفتار کرلیا،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے.

یاد رہے اس سے قبل گذشتہ ماہ شکاگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی شدید احتجاج کے سبب منسوخ ہوگئی تھی.

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں امریکی ریاست اوٹا میں انتخابی مہم کے دوران احتجاج کیا تھا،مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی بھی کی تھی.

Read 717 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto