فون کال ٹریس۔دہشت گردوں نے اسکولوں پرحملے کی منصوبہ بندی کرلی۔ سکیورٹی ادارے

پیر, 25 جنوری 2016 10:54

لاہور : دہشت گردوں نے واہگہ بارڈر کی چیک پوسٹ پر حملے کیلئے دھمکی آمیز خط بھیج دیا جبکہ پنجاب کے تعلیمی اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کے حوالے سے دہشت گردوں کی فون کال ٹریس کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے واہگہ بارڈر پر فوج، رینجرز اور پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹ کو اڑانے کا دھمکی آمیز خط بذریعہ ڈاک خط موصول ہوا ہے.
خط کی وصولی کے بعد سکیورٹی میں اضافے کے ساتھ ساتھ گردونواح میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سراغ لگا رہے ہیں کہ خط کس جگہ سے پوسٹ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب حساس اداروں نے دہشت گردوں کی ایک فون کال ٹریس کی ہے، جس کے مطابق دہشت گرد پنجاب کے تعلیمی اداروں خصوصاً اسکول بسوں اور ویگنوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ بندی پاک افغان سرحد کے قریب ایک ہوٹل میں کی گئی ہے۔ کال ٹریس ہونے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

Read 1263 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto