تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے نوجوان شدید زخمی

ہفتہ, 04 جون 2016 12:14

 شاہراہ پاکستان پر رات گئے تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا،حادثے کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا،مشتعل افراد نے ٹرالر کو آگ لگا دی.

تفصیلات کےمطابق سمن آباد تھانے کی حدود شاہراہ پاکستان پر انچولی کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل پر سوار انعام نامی نوجوان کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے نوجوان شدید زخمی ہو گیا.

حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی ا مداد کے لیےقریب واقع نجی اسپتال پہنچایا گیا،جبکہ حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر جمع ہونے والے افراد نے ٹرالر کو آگ لگا دی،ڈرائیور ٹرالر چھوڑ کر فرار ہو گیا.

واقعے کی اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچی،فائر بریگیڈ کے عملے نےٹرالر کو مکمل طور پر جلنے سے بچا لیاتاہم آگ لگنے سے ٹرالر کو جزوی طور پر نقصان پہنچا

Read 210 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto