سرفراز مرچنٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

ہفتہ, 11 جون 2016 14:09

مقامی عدالت نے فراڈ اور دھوکہ دہی سے متعلق کیس میں منی لانڈرنگ کے اہم کردار سرفراز مرچنٹ کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرفراز مرچنٹ کیخلاف گاڑی چھیننے، فراڈ او دھوکہ دہی سے متعلق کیس کی سماعت کراچی کی مقامی عدالت میں ہوئی۔ اس موقع پر عدالت نےسرفرازمرچنٹ کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیا اور انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا ۔

عدالت نے سرفرازمرچنٹ گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے سماعت پچیس جون تک ملتوی کردی، سرفرازمرچنٹ کیخلاف درخشاں تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

گزشتہ سماعت میں بھی کراچی کی مقامی عدالت نے فراڈ اور دھوکہ دہی سے متعلق کیس میں لانڈرنگ کے اہم کردار سرفراز مرچنٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

عدالت نے حکم دیا تھا کہ انہیں گرفتار کرکے 11جون کو پیش کیا جائے۔

انویسٹی گیشن پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم بیرون ملک ہے اس لیے اس کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، جس پرعدالت نے ملزم کا شناختی کارڈ منسوخ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سرکاری وکیل کو آئندہ سماعت پر چالانa پیش کرنے کاحکم دیا تھا

Read 211 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto