افغان فورسزکی فائرنگ سے شہید میجرعلی جواد کی نماز جنازہ، آرمی چیف کی بھی شرکت

منگل, 14 جون 2016 19:40

طورخم بارڈر پر افغان سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے میجر علی جواد چنگیزی کی پشاور میں نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے بھی شرکت کی۔

 طورخم بارڈر پر گزشتہ روز افغان فورسز کی فائرنگ کےنتیجے میں شہید ہونے والے میجر علی جواد چنگیزی کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے بھی شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے میجر علی جواد کے بچوں اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے شہید افسر کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔  میجر علی جواد چنگیزی افغان سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوگئے تھے، انہیں شدید زخمی حالت میں پشاور منتقل کیا گیا تھا جہاں دوران علاج وہ خالق حقیقی سے جاملے۔  میجر علی جواد کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور انہیں ان کے آبائی علاقے میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔

Read 930 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto