امریکی سینیٹ نے متنازعہ ڈیفنس آتھرائزیشن بل منظورکرلیا

بدھ, 15 جون 2016 02:39

امریکی سینیٹ نے چھ سو دو ارب ڈالرکا متنازعہ ڈیفنس آتھرائزیشن بل منظورکرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سینیٹ نےقومی ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ کی منظوری دے دی ہے۔ جب کہ پاکستان کی امداد میں سے 30 کروڑ ڈالر کی رقم حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط کردی گئی ہے۔

گوانتامو بے جیل کی بندش سمیت متعدد مسائل پر اختلافات کی وجہ سے صدر براک اوباما انتظامیہ نے بل کو ویٹو کرنے کی دھمکی دی تھی۔

سو ارکان پر مشتمل امریکی سینیٹ نے پچاسی کے مقابلے میں تیرہ ووٹوں کی واضح اکثریت سے دفاعی بل منظور کیا۔ اس بل کو گزشتہ ماہ ایوان نمائندگان کے منظور کئے بل سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ جس کے بعد صدر کی منظوری کے لئے بھیجا جائے گا۔

گزشتہ ماہ ایوان نمائندگان نے آئندہ برس کے فوجی اخراجات کے پالیسی بل میں پاکستان کو فوجی امداد کی فراہمی پر عائد شرائط کو مزید سخت کر دیا تھا۔ اوباما انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بل کی بعض ترامیم متنازع ہیں جس سے مسائل پیدا ہوں گے

Read 334 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto