ایان علی کے خلاف غیرملکی کرنسی کیس کی سماعت ایک مرتبہ پھر کسی بھی کارروائی کے بغیر ہی 26 جنوری تک ملتوی

بدھ, 06 جنوری 2016 12:26

کسٹم عدالت نے ایان علی کے خلاف غیرملکی کرنسی کیس کی سماعت ایک مرتبہ پھر کسی بھی کارروائی کے بغیر ہی 26 جنوری تک ملتوی کردی۔

راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب نے سپرماڈل ایان علی کے خلاف غیرملکی کرنسی کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایان علی کی وکیل شائستہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ نے لاہورہائی کورٹ میں کیس سے متعلق دودرخواستیں دائرکی ہیں جو سماعت کے لئے منظوربھی ہوگئی ہیں، دونوں درخواستوں کی سماعت 19 جنوری کو ہوگی ۔ اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ کیس کی سماعت ملتوی کردی جائے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 26 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پرفریقین ملزمہ کے خلاف کسٹم حکام کی جانب سے نیا مقدمہ درج کئے جانے کی درخواست پرہرصورت بحث کریں گے۔ اگرانہوں نے ایسا نہ کیا تو اگلی تاریخ دینے کے بجائے ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

واضح رہے کہ ایان علی کواسلام آباد ایئرپورٹ پرکسٹم حکام نے غیرقانونی طورپرلاکھوں ڈالریواے ای لے جاتے ہوئے گرفتارکیا تھا

Read 211 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto