عید الفطرکی چھٹیوں کا اعلان؛ سرکاری ملازمین ایک دن کام اور 8 دن آرام کریں گے

جمعہ, 01 جولائی 2016 16:43

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے عید الفطر کے موقع پر 5 سے 8 جولائی تک عام تعطیلات کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت وفاق کے ماتحت اداروں کے ملازمین 2 جولائی سے 10 جولائی کے دوران صرف ایک ہی روز کام کریں گے اور باقی 8 دن آرام کریں گے۔

وزارت داخلہ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے منظوری کے بعد ملک بھر میں 5 جولائی بروز منگل سے 8 جولائی بروز جمعے تک عید الفطر کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے لیکن سرکاری ملازمین 2 جولائی سے 10 جولائی تک صرف ایک ہی روز اپنے پیشہ وارانہ فرائض انجام دیں گے اور 8 روز آرام کریں گے کیونکہ 2  اور 3 جولائی کو سرکاری ، نیم سرکاری اور بیشتر بینکس میں ہفتہ وار تعطیلات ہوتی ہیں، پیر4 جولائی کو لوگ اپنے اپنے پیشہ وارانہ امورسرانجام دیں گے جب کہ 5 سے 8 جولائی تک عید الفطر کی تعطیلات ہوں گی اور 9 اور 10 جولائی کو ایک مرتبہ پھر ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔

نوٹی فکیشن کے اجرا کے بعد سرکاری اداروں کے بیشتر ملازمین نے اپنے حکام بالا سے پیر 4 جولائی کی بھی چھٹی منظور کرالی ہے جس کے بعد اب وہ مسلسل 9 دن آرام کریں گے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے ملک کے تمام شیڈولڈ بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ 2 اور 9 جولائی کو ہفتہ وار چھٹی  کے بجائے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی شاخیں کھلی رکھ کر بینکاری کے امور سر انجام دیں۔

ںواضح ر ہے کہ عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 5 جولائی کو لاہور میں منعقد ہوگا تاہم ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں 5 جولائی کو ہی شوال المکرم کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

Read 246 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto