دبئی: ماسٹرز چیمیئن لیگ کا آج سے افتتاح، پہلے میچ میں لیبرا لیجنڈز اور جیمنائی عریبینز مدمقابل

جمعرات, 28 جنوری 2016 18:12

دبئی(ویب ڈیسک) دنیا بھر سے سابق سٹارز کرکٹرز پر مشتمل ماسٹرز چیمپیئن لیگ کا آج سے دبئی میں افتتاح ہو رہا ہے۔ پہلے میچ میں لیبرا لیجنڈز اور جیمنائی عریبینز مدمقابل ہونگے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔لیبرا لیجنڈز کی قیادت سابق بھارتی کپتان ساروگنگولی جبکہ وریندر سہواگ جیمنائی عریبینزکی قیادت کر یںگے۔ لیگ میں 6تیمیں حصہ لیں گی جبکہ لیگ میں 18میچز کھیلے جائینگے۔لیبرا لیجنڈز میں گریم سوان،جیک کیلس، براڈ ہوگ،کرس ریڈ، شان ٹیٹ، ریان تین ڈوئچے،مائیکل لمب، ریان سائڈ بوٹم،توفیق عمر، ایان بٹلر ، نکی بوئے اور مارکس نارتھ شامل ہونگے جبکہ جیمنائی عریبینز میں مرلی دھرن، کمار سنگا کارا،ثقلین مشتاق، کائل ملز ،براڈ ہوج، رچرڈ لیوی،چندر پال،رانا نوید الحسن، جسٹن کیمپ،جیک روڈولف اور دیگر شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کا فائنل 13فروری کو ہوگا۔

Read 556 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto