Print this page

لارڈ نذیر کا سعودی عرب سے دمام میں پھنسے پاکستانیوں کی فوری مدد کا مطالبہ

منگل, 05 جولائی 2016 03:05

برطانوی پارلیمنٹ کے رکن لارڈ نذیر نے سعودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دمام میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی فوری مدد کریں ۔تفصیلات کے مطابق لارڈ نذیر احمد نے برطانیہ میں تعینات سعودی سفیر پرنس محمد بن نواف السعود کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے دمام میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کا مطالبہ کیا ہے۔ لارڈ نذیر احمد نے سعودی سفیر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے شہر دمام میں اس وقت تقریبا 500 پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں۔ جو تنخواہ نہ ملنے کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔ پیسے نہ ہونے کے سبب دمام میں پھنسے پاکستانی فاقے کر رہے ہیں اور انہیں علاج معالجے کی بھی کوئی سہولت میسر نہیں ہے۔ پاکستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ان میں سے چار پاکستانی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر چکے ہیں

Read 1092 times