جی ایچ کیو میں عسکریت پسند ہو سکتے ہیں تو متحدہ میں بھی ایسا ہو سکتا ہے: فاروق ستار

جمعرات, 07 جولائی 2016 07:56

کراچی :  ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے جب جی ایچ کیو، کامرہ اور مہران بیس میں عسکریت پسند ہو سکتے ہیں تو ایم کیو ایم میں بھی ہو سکتے ہیں۔ آپ ہماری مدد کریں ہم آپ کی مدد کریں گے۔ اِن ملی ٹنٹ سے ہم بھی جان چھڑانا چاہتے ہیں۔ آپ کو بھی اپنے گریبانوں میں جھانکنا ہو گا۔ فوج کو اپنی صفوں میں کالی بھیڑوں کو صاف کرنا ہو گا۔ ایم کیو ایم کا کوئی عسکری ونگ نہیں۔ پی پی ے این پی اور جماعت اسلامی میں بھی عسکری ونگ نہیں، ہمیں دیوار سے نہ لگائیں، سینے سے لگائیں۔ الطاف بھائی کو اشتعال دلانے کی ضررت نہیں پڑے گی۔ ڈی جی رینجرز تو اس آپریشن کے کپتان بھی نہیں ہیں۔ ایسا لگ رہا ہے اہلکار ڈی جی رینجرز کا حکم نہیں مانتے یا پھر یہ سب ڈی جی رینجرز کے حکم پر ہو رہا ہے۔

فاروق ستار نے گورنر سے کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا گورنر سندھ کو بھی چاہئے خاموشی کا قفل توڑیں اور ناانصافی کا ازالہ کریں۔ ہماری جائز شکایات کو کہیں بھی نہیں سنا جا رہا۔ ایم کیو ایم کراچی کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت ہے۔ گزشتہ چند ماہ سے تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔

Read 373 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto