پاکستانی عوام پٹرولیم مصنوعات پر چار روپے اضافی ٹیکس ادا کر رہے ہیں

پیر, 01 فروری 2016 18:39

مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے کی کمی کی گئی اور اس کے ساتھ ہی سیلز ٹیکس فکس کر کے عوام کی جیبوں پر 4 روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا - 

حکومت نے سیلز ٹیکس کا نام بدل کر فکسڈ سیلز ٹیکس کرکے عوام کو چکر دے دیا ۔ اب عوام پیٹرولیم مصنوعات پر اضافی تقریبا چار روپے تک ادا کر رہے ہیں ۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے تک کمی تو کردی مگر ساتھ ہی سیلز ٹیکس کو فکسڈ کرکے عوام کی جیبوں پر تقریبا 4 روپے کا اضافی بوجھ بھی ڈال دیا اور اعداد و شمار میں عوام کو ایسا الجھایا کہ بڑے بڑے تجزیہ کار بھی چکرا کر رہ گئے ۔ ہائی آکٹین پر 3 روپے 81 پیسے سیلز ٹیکس بڑھا کر اب 18 روپے 57 پیسے فی لیٹر وصول کیے جارہے ہیں ۔ پیٹرول پر فکسڈ سیلز ٹیکس کی مد میں 1 روپے 25 پیسے بڑھا کر 14 روپے 48 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل پر 2 روپے 29 پیسے اضافے سے 29 روپے 57 پیسے فی لیٹر فکسڈ سیلز ٹیکس عوام کی جیبوں سے بٹورا جارہا ہے جبکہ مٹی کے تیل پر 10 روپے 40 پیسے فکسڈ سیلز ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے ۔ 

Read 289 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto