سول اور عسکری اداروں کی کوششوں سے بلوچستان میں امن قائم ہوا: نواز شریف

منگل, 02 فروری 2016 15:22

اسلام آباد میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے بلوچستان اسمبلی میں پہلی مرتبہ خاتون اسپیکر کے انتخاب کو انتہائی حوصلہ افزاء قرار دیا 

 وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان ان کے دل کے بہت قریب ہے ، سیکیورٹی اداروں کی انتھک کوششوں سے صوبہ میں امن آیا ، خوشحالی بھی ترجیحات میں سرفہرست ہے ۔ اسلام آباد میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے بلوچستان اسمبلی میں پہلی مرتبہ خاتون اسپیکر کے انتخاب کو انتہائی حوصلہ افزاء قرار دیا اور کہا کہ بلوچستان میں امن و خوشحالی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ، تین سال میں سول و عسکری اداروں کی انتھک کوششوں سے بلوچستان میں امن قائم ہوا ہے ۔ نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ برسوں میں بھی بلوچستان کی ترقی حکومتی ترجیحات میں سرفہرست رہے گی ، اس موقع پر راحیلہ درانی نے بلوچستان میں قیام امن اور ترقی کیلئے کوششوں پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور صوبائی اسمبلی میں قانون سازی اور پارلیمانی امور سے متعلق بریفنگ دی ۔

Read 236 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto