اعتزاز احسن پانامہ کیس میں پی ٹی آئی کی وکالت نہیں کریں گے

ہفتہ, 19 نومبر 2016 12:47

پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن پاناما لیکس کیس میں تحریک انصاف کی جانب سے وکالت کی پیشکش قبول نہیں کریں گے کیونکہ اس کیلئے انہیں پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی اجازت کی ضرورت ہو گی جبکہ اعتزاز احسن یہ کیس سپریم کورٹ لے جانے کے حق میں بھی نہیں تھے۔ اعتزاز احسن کے خیال میں پانامہ لیکس سیاسی معاملہ تھا اور اسے سیاست تک ہی محدود رکھنا چاہئے تھا کیونکہ اس طرح زیادہ فوائد حاصل کئے جا سکتے تھے۔  پی پی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اعتزاز احسن اس کیس میں تحریک انصاف کا وکیل بننے کے بجائے خود کو صرف اور صرف مشوروں تک محدود رکھیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ جب تحریک انصاف کی جانب سے انہیں وکالت کی پیشکش کی گئی تھی تو انہوں نے پارٹی قیادت سے مشورہ کر کے جواب دینے کا کہا تھا تاہم اب تک انہوں نے گرین سگنل نہیں دیا۔

Read 763 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto