غیر جمہوری عمل کا حصہ نہ کبھی بنے ہیں نہ بنیں گے۔ آصف علی زرداری

بدھ, 17 فروری 2016 15:51

واشنگٹن۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے وفاقی حکومت کی کارکردگی پر اظہار عدم اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھر سے زیادہ بچے گنگارام ہسپتال میں مرتے ہیں حکومت تنگ نظر ہے پھر بھی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔ امریکہ سے جاری اپنے ایک بیان میں سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ دھرنوں میں بھی کسی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنے، دھرنے کے دوران ہم بھی سڑکوں پر آجاتے تو دوسری قوت کو موقع مل جاتا پی ٹی آئی کے دھرنے کے دنوں میں پولیس حکومت کے کنٹرول میں نہیں تھی۔ن لیگ الیکشن جیتنے کیلئے 90 فیصد بجٹ ایک شہر میں خرچ کررہی ہے بی بی کے وعدے کے مطابق سوات میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔اس سے قبل واشنگٹن میں آصف زرداری اوربلاول میں پارٹی امورپرطویل مشاورت ہوئی جس کے بعد آصف زرداری نےبلاول بھٹوکواپنی ٹیم بناکرپارٹی امورچلانے کا اختیار دیدیا۔

 
Read 392 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto