گلگت بلتستان میں دیگرصوبوں کے برابرروزگارفراہم کرینگے،ظفرالحق

جمعرات, 07 جنوری 2016 20:12

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے سینیٹ کے لیڈر آف ہاوس راجا محمد ظفر الحق سے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں گلگت بلتستان سے متعلق مختلف امور پر گفتگو ہوئی ۔گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی پروجیکٹس کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ چائنا راہداری پروجیکٹ میں زیادہ سے زیادہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو فائدہ پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے او ر کہا کہ اس عمل میں راجا محمد ظفر الحق اپنا کردار ادا کریں تاکہ گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے تمام افراد کو روزگار کے مواقعے فراہم کرسکیں ۔سینیٹ کے لیڈر آف ہاوس راجا ظفر الحق نے کہا کہ گلگت بلتستان کو وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے ذریعے ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے اور اس علاقے کے امن پسند اور ترقی پسند عوام کو پاکستان کے دیگر صوبوں میں رہنے والے عوا م کے برابرروزگار کے مواقعے فراہم کرینگے ۔ پاک چین دوستی کو گلگت بلتستان کے ذریعے اور مضبوط کرینگے تاکہ پاکستان میں چائنا جیسے ترقی یافتہ ملک کے ذریعے خوشحالی آسکے ۔ ملاقات کے دوران گلگت بلتستا ن میں پارٹی امور پر بھی گفتگو ہوئی ۔

Read 509 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto