وزیرستان : نو تعمیر شدہ سرکاری اسکول تباہ

ہفتہ, 20 فروری 2016 18:42

پشاور : کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے الگ ہونے والے 'سجنا گروپ' نے وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی ایجنسی جنوبی وزیرستان میں ایک نو تعمیر شدہ سرکاری اسکول کو دھماکے سے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے.

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سجنا گروپ کے ترجمان اعظم طارق نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے جنوبی وزیرستان میں ایک اسکول کو دھماکے سے اڑایا، واقعے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ سائٹ پر کام کرنے والے 18 مزدوروں کو بھی اغواء کرلیا گیا، جنھیں بعد میں رہا کردیا گیا.

اعظم طارق نے مزید حملوں کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئےکہا، 'ہم نے اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا، کیونکہ اسے حکومت نے تعمیر کیا تھا'دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمعے کی رات تحصیل تیارزہ میں ایک سرکاری اسکول  لڑکیوں کے حصے کو دھماکے سے اڑایا گیا، جس کے نتیجے میں اسکول کی تعمیر کے لیے سائٹ پر موجود ہیوی مشینری کو بھی نقصان پہنچا.

Read 332 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto