یمن میں سعودی اتحادی افواج کی بمباری، عورتوں اور بچوں سمیت23 افراد جاں بحق

بدھ, 17 مئی 2017 23:37

ریاض:  سعودی نیوز ایجنسی صبا نیوز کے مطابق، یمن میں سعودی اتحادی افواج کی بمباری کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق ہوگئے جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے یمن کے جنوب مغربی شہر طئیز میں حوثیوں کے کیمپوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 23 شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ مقامی نیوز ایجنسی صبا نیوز کے مطابق، اس حملے میں6 بچے اور کچھ عورتیں بھی ماری گئی ہیں، سعودی فوجی حکام نے کارروائی میں 20 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے حملے کو غلطی قرار دیا جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی اطلاع پر گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم غلطی سے شہریوں کی گاڑی تباہ ہوئی۔ سعودی اتحادی افواج میں تباہ ہونے والی گاڑی کے مسافر قریبی شاپنگ مال سے خریداری کے بعد ماوضا قصبے کی جانب آرہے تھے جب ان کی گاڑی پر غلطی سے حملہ ہوا۔

Read 147 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto