جیونی میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکارشہید

ہفتہ, 09 جنوری 2016 15:49

کوئٹہ: بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 2 اہلکار شہید جب کہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔

 بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزررہی تھی کہ شر پسندوں نے سڑک کنارے پہلے سے نصب مواد کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑا دیا ۔ دھماکے کے نتیجے میں 5 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جب کہ 3 کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم اب تک کسی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

Read 187 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto