اسلام آباد

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد جلد لائی جائے گی

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم 4 سال سے کیس بھگت رہئے ہیں، جج بھی پریشان ہیں، ہم تو ہر پیشی پر آتے ہیں

کیمرے لگائیں، نیب اور ایف آئی اے 5 سالوں میں کوئی کیس نہیں بنا سکا، نیب خود کہتا ہے کہ ہم نے کوئی کرپشن نہیں پکڑی، کوئی سیاستدان نہیں پکڑا۔

چیئر مین نیب 5 ماہ سے ڈیلی ویجز پر ہے، انشااللہ جلد ماحول تبدیل ہو گا، کون سا محکمہ نہیں جس میں کرپشن نہیں، ادویات اسکینڈل چینی، گندم سمیت درجنوں اسکینڈلز ہیں، جو لوگ اربوں روپے کھا گئے ان سے بھی حساب ہو گا۔

یہ بھی پڑ ھیں : ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے نے گھیرا تنگ کر دیا

چیئرمین نیب غیر قانونی مشیروں کے اثاثہ جات تو عوام کو بتائے جائیں، اداروں کے افسران کو کہوں گا کہ قانون کے دائرے میں رہیں۔

ان لوگوں نے ملک کا ہر محکمہ تباہ کر دیا ہے، دنیا میں 16 ممالک کو پاکستان نے کرپشن میں پیچھے چھوڑ دیا، یہ رفتار رہی تو عمران خان کی حکومت دنیا کی نمبر ون کرپٹ حکومت ہو گی۔

تحریک عدم اعتماد کی تشہیر نہیں کی جاتی، تحریک عدم اعتماد تب لائی جاتی ہے جب نمبر گیم مکمل ہوں، تحریک عدم اعتماد جلد لائی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close