بھارتی ریاست کرناٹک میں باحجاب اکیلی طالبہ کو انتہا پسندوں کی ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل
کرناٹک میں سڑک سے گزرتی اکیلی طالبہ کو زعفرانی رنگ کے مفلر پہنے انتہا پسندوں کی جانب سے تنگ کرنے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے۔
کالج جانے والی طالبہ کو انتہا پسندوں نے ڈرایا دھمکایا، طالبہ نے بھی ڈٹ کر ہراساں کرنے والوں کا مقابلہ کیا۔
Harassing a muslim girl in broad daylight without fear of any repercussion shows such goons enjoy patronage from those in power. Such incidents shouldn’t be seen in isolation as BJP hopes that it helps to polarise in UP elections. https://t.co/NJo058o1xi
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) February 8, 2022
کرناٹک کی ہائی کورٹ میں باحجاب طالبات پر پابندی سے متعلق سماعت ہورہی ہے۔
اس موقع پر کرناٹک میں انتہا پسندوں کی جانب سے عدالت پر دباؤ ڈالنے کے لیے مظاہرے کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت کی جنوب مغربی ریاست کرناٹک میں دو کالجز نے باحجاب طالبات کو داخلے سے روک دیا ہے۔
خیال رہے کہ انڈیا کی ریاست کرناٹک کے اسکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف بڑی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔پیر کو ریاست کرناٹک کے دو شہروں میں سیکڑوں کی تعداد میں افراد نے پابندی کے خلاف مظاہرہ کیا۔