دنیا

برطانیہ میں کووڈ-نائینٹین کے کیسز میں کمی کے بعد حکومت کا بڑا فیصلہ

لندن: برطانیہ میں کرونا پابندیاں رواں ماہ ختم ہونے کا امکان ہے، یہ مجوزہ اقدام وبائی مرض کرونا کے کیسز میں غیر معمولی کمی کے تناظر میں کیا گیا ہے

اس اعلان کے بعد برطانیہ بھر میں چوبیس مارچ کے بجائے اکیس فروری کو تمام کوویڈ پابندیاں ختم ہو سکتی ہیں جبکہ وزیرِ اعظم بورس جانسن بھی حالیہ بیان میں کہہ چکے ہیں کہ تمام کوویڈ پابندیاں بہت جلد اٹھا لی جائیں گی۔

وزیر اعظم بوریس جانسن کا کہنا تھا کہ اکیس فروری تک ہم معمول کی زندگی کی طرف لوٹ جائیں گے، ادھر طبی ماہرین کے مطابق اومیکرون کی مختلف اقسام کا خطرہ زیادہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : ملکہ برطانیہ کے ہنس کیوں مار دیے گئے؟ وجہ سامنے آگئی

وزیر اعظم بوریس جانسن نے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام کرونا کے ساتھ جینے کی حکمت عملی کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔

برطانیہ میں کرونا سے متاثرہ پائے جانے پر آئیسولیٹ کا اصول اب بھی جاری ہے جو 24 مارچ کو ختم ہونا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close