Featuredسندھ

27 سرکاری جامعات کیلئے 3 ارب روپے کی گرانٹ جاری

کراچی: سرکاری جامعات کے لیے مختص 6ہزار ملین( چھ ارب) روپے میں سے 3 ارب روپے کی گرانٹ جاری کردی ہے اور گرانٹ 27 سرکاری جامعات کو منتقل کرنے کے لیے پرنسپل سیکریٹری برائے وزیر اعلیٰ سندھ کو بھجوائی ہے جو سندھ ایچ ای سی کے تحت دی جائے گی

گرانٹ رواں مالی سال کی ابتدائی دو سہ ماہی کے لیے ہے جو گزر چکی ہیں محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے جاری بل ایلوکیشن کے مطابق شہید بینظیربھٹویونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینیمل سائنسز کو35 ملین روپے،این ای ڈی یونیورسٹی کو 239ملین روپے،سندھ زرعی یونیورسٹی کو333ملین روپے،سکھرآئی بی اے یونیورسٹی کو 57 ملین روپے،ڈاؤ یونیورسٹی آف انجینیئرنگ کو25ملین روپے،
شہیدمحترمہ بینظیربھٹویونیورسٹی لاڑکانہ کو30 ملین روپے،مہران یونیورسٹی کو185ملین روپے،لیاقت یونیورسٹی کو38ملین روپے،قائد عوام یونیورسٹی کو 194 ملین روپے،ڈاؤمیڈیکل یونیورسٹی کو62ملین روپے، جناح سندھ میڈیکل کو43ملین روپے،لیاری یونیورسٹی کو42ملین روپے،سندھ مدرسے کو30ملین روپے، جامعہ کراچی کو635ملین روپے ،شیخ ایازیونیورسٹی کو 35 ملین روپے،شاہ لطیف یونیورسٹی کو90ملین روپے،

یہ بھی پڑ ھیں : حکومت کی باکسر محمد وسیم کے لیے 3کروڑ کی گرانٹ

جامعہ سندھ کو603ملین روپے،صوفی ازم یونیورسٹی کو 35 ملین روپے،
شہید ذوالفقار علی بھٹویونیورسٹی برائے قانون کو35ملین روپے،آئی بی اے کراچی کو32ملین روپے،بیگم نصرت بھٹویونیورسٹی کو25ملین روپے،پیپلز یونیورسٹی نوابشاہ کو25ملین روپے،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کو35ملین روپے جبکہ اڑوڑیونیورسٹی آف آرٹ ،آرکیٹکچراینڈہیریٹجزکے لیے25ملین روپے جاری کیے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close