دنیا

جنرل قمر جاوید باجوہ نے انقرہ میں ترک وزیراعظم بن علی یلدرم سے ملاقات

اسلام آباد: بری فوج کےسربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے انقرہ میں ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم سے ملاقات کی۔ جس میں دوطرفہ امور پرگفتگو ہوئی۔ آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف نے بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی حمایت کرنے پر ترک قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور دونوں برادر ملکوں کو درپیش مشترکہ چیلنجز پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ ترک وزیراعظم نے خطے اور مسلم دنیا میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کا اعادہ کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھاکہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف ترک موقف کی تائید کرتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close