انٹرٹینمنٹ

معصوم طالبہ کو ہراساں کرنا کسی صورت قبول نہیں

بھارت کے سینئر اداکار اور سیاست دان کمل ہاسن نے ہندو انتہا پسندی کے خلاف روشن خیال فورس کے قیام کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی اداکار اور سیاست دان کمل ہاسن نے ریاست کرناٹک میں باحجاب طالبہ کو ہراساں کرنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ’روشن خیال فورس‘ کے قیام کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست تامل ناڈو میں ایسے کسی بھی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

کمل ہاسن نے کہا کہ ایک معصوم طالبہ کو ہراساں کرنا کسی صورت قبول نہیں ہے، ریاست تامل ناڈو میں روشن خیال فورس نہ صرف ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنائے گی بلکہ ہم لوگوں کی سوچ بھی بھی تبدیل کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close