Featuredپنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو مرضی کرلیں، حکومت کےخلاف سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر مملکت محمد محبوب سلطان، ایم این اے غلام بی بی بھروانہ ، ایم پی اے شہبازاحمد نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور، فلاح عامہ کی اسکیموں اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کے مسائل کےحل کےلئےدن رات ایک کئے ہوئےہیں، منتخب نمائندوں کی مشاورت سےعوامی مسائل حل کررہےہیں۔

ارکان اسمبلی سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر غیر متزلزل اعتمادہے، اپوزیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمیشہ منفی کردار ادا کیا، وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری کے سامنےکرپٹ عناصر کی کوئی حیثیت نہیں، عوامی ترقی کےراستےمیں اپوزیشن کےمنفی حربے برداشت نہیں کیےجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم صرف دکھاوےکا اتحادہے، اپوزیشن جومرضی کرلیں،حکومت کےخلاف سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close