اسلام آباد

مردم شماری پر 50 کروڑ روپے خرچ ہوچکے، ضرب عضب کی وجہ سے تاخیر ہورہی ہے: چیف ادارہ شماریات

اسلام آباد : چیف ادارہ شماریات آصف باجوہ نے کہا ہے کہ مردم شماری پر ابھی تک 50 کروڑ روپے خرچ ہوچکے آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے تاخیر ہورہی ہے ۔
چیف ادارہ شماریات آصف باجوہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری پر ابھی تک 50 کروڑ روپے خرچ ہوچکے ہیں یہ مرحلہ وار نہیں کرائی جاسکتی۔ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے مردم شماری میں تاخیر ہورہی ہے اس کام کیلئے پولیس نہیں فوج درکار ہے نئی تاریخ سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے فوج اور صوبوں سے مشاور ت کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close