لاہور : قومی صحت کارڈ سے وقت پر آپریشن نہ ہونے پر شہری پھٹ پڑا۔
لاہور کے فاطمہ میموریل اسپتال لاہور میں بنائی گئی شہری کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
شہری نے اس معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ بے کار ہے، بچے کو ہرنیا کی تکلیف ہے۔ ڈاکٹر نے کہا ہے کہ اگر پیسے لے آؤ تو آج ہی آپریشن کردیں گے، صحت کارڈ پر 2 مہینے بعد آپریشن کا وقت ملے گا۔
دوسری جانب وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔
ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ شہری اسپتال میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے کاؤنٹر پر جانے کی بجائے او پی ڈی میں گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں نے مریض کو 2 ماہ کا نہیں بلکہ 2 ہفتوں کا وقت دیا تھا۔