Featuredاسلام آباد
پیٹرول کی قیمتوں میں اتنا اضافہ نہیں کر سکتے : وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری نظر ثانی کیلئے وزارت خزانہ کو واپس بھیج دی۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوئی، آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز کی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری نظر ثانی کیلئے وزارت خزانہ کو واپس بھیج دی۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اتنا اضافہ نہیں کر سکتے۔
ذرائع نے بتایا کہ اب وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر دوبارہ نظرثانی کرے گی۔